19 دسمبر 2011 - 20:30

قصور…مشرف دور کے وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کا اعلان خورشید محمود قصوری نے آج قصور میں ہونے والے جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ابنا: خورشید محمود قصوری نے عملی سیاست کا آغازتحریک استقلال کے پلیٹ فارم سے کیا تھا، جہاں سے وہ مسلم لیگ ن میں آ گئے اور 1997کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،خورشید محمود قصوری 2002ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مشرف دور میں وزیرخارجہ رہے تاہم گذشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سردار آصف احمد علی سے شکست کھانے کے بعد دیگر ناراض ساتھیوں کے ساتھ مسلم لیگ ہم خیال بنا لی،خورشید قصوری ہم خیال کو بھی الوداع کہہ کر باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔  .......

/169